'میں کوئی بری ڈیل نہیں کرتا، ایران سے معاہدہ میری مرضی سے ہوگا':ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

09:16 AM, 25 May, 2026

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ڈیل سے متعلق جو بھی خبر سامنے آئے گی وہ اچھی ہی ہوگی کیونکہ وہ کبھی کوئی بری ڈیل نہیں کرتے۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے اپنے تازہ انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کا معاہدہ مکمل طور پر ان کی صوابدید اور فیصلے پر منحصر ہے۔ انہوں نے سابق صدر باراک اوباما کی خارجہ پالیسی کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ان کا ہونے والا معاہدہ اوباما دور کے فیصلوں کی طرح ناقص نہیں ہوگا، بلکہ ایک ایسا "اچھا اور مناسب" معاہدہ ہوگا جو امریکی مفادات کا بہترین تحفظ کرے گا۔

مزیدخبریں