محمد یونس کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں: عبوری حکومت کا سیاسی تعاون بڑھانے کا اقدام

08:10 PM, 25 May, 2025

ڈھاکہ:بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے دارالحکومت ڈھاکہ میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین سے ملاقاتیں کیں۔ اس دوران ملک کے اہم قومی مسائل، سیاسی اصلاحات، اور آئندہ انتخابات کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بنگلا دیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق، محمد یونس جلد مذہبی جماعتوں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ تمام سیاسی دھڑوں کو اعتماد میں لیا جا سکے۔

یاد رہے کہ محمد یونس کے مستعفی ہونے کی خبروں کے بعد عبوری کونسل کا اجلاس بلایا گیا تھا، جس میں حکومت کو درپیش مشکلات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
 
 
 

مزیدخبریں