پاکستان کیخلاف جارحیت پر بھارتی ماہرین شکست تسلیم کرنے لگے

01:49 PM, 25 May, 2025

نئی دہلی : پاکستان کے خلاف حالیہ بھارتی جارحیت پر خود بھارت میں بھی تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنے نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ پاکستان پر حملے سے بھارت کو کچھ حاصل نہیں ہوا بلکہ عالمی سطح پر ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ بالاکوٹ حملہ بغیر منصوبہ بندی کے کیا گیا تھا اور اس وقت بھارتی قیادت کو خود بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ اس بار پاکستان مکمل طور پر تیار تھا اور مؤثر جواب دیا۔

سواہنے نے بتایا کہ پاکستانی ایئر فورس نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے، اور جب بھارتی ایئر مارشل سے سوال کیا گیا تو اس نے بس اتنا کہا کہ جنگ میں نقصان ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ حملے کے بعد بھارت نے فوری طور پر امریکا، چین، سعودی عرب اور جاپان سے رابطہ کر کے حالات کو سنبھالنے کی کوشش کی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت خود لڑائی کے لیے تیار نہیں تھا۔

ماہرین کے مطابق پراوین سواہنے کی گفتگو سے واضح ہے کہ بھارت کو اس معاملے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مضبوط رہا۔

مزیدخبریں