وزیراعظم شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ روانہ ہوگئے

12:42 PM, 25 May, 2025

اسلام آ باد : وزیراعظم شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں آج ترکیہ روانہ ہو گئے۔ ان کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

یہ دورہ 25 سے 30 مئی تک جاری رہے گا، جس میں وزیراعظم ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان جائیں گے۔ دورے کے دوران وہ ان ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور عالمی معاملات پر بات چیت کریں گے۔

شہباز شریف بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران ان ممالک کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔ دورے کے آخر میں وہ 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والی گلیشیئرز سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں