ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

10:48 AM, 25 May, 2025

اسلام آباد : آج ملک کے کئی علاقوں میں پھر تیز آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور کشمیر کے بعض حصوں میں شدید بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

لاہور، گوجرانوالہ، جہلم، میانوالی، اوکاڑہ، قصور، گجرات اور سیالکوٹ جیسے شہروں میں بادل گھنے رہیں گے اور بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی ژوب، بارکھان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور بٹگرام کے علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان نے شدید نقصان پہنچایا۔ کئی جگہوں پر درخت گرنے اور حادثات کی وجہ سے 13 افراد جان سے گئے اور 90 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس لیے محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

مزیدخبریں