مملکت خداداد پاکستان کو اللہ تعالی اور نبی رحمت مصطفی کے توسط سے ہندوستان کے حکمرانوں سے جو فتح و کامرانی افواج پاکستان کو حاصل ہوئی ہے اس کا جشن پاکستان کے کونے کونے قریہ قریہ اور ہر گلی میں منایا جا رہا ہے اور اس جشن کو دوبالا کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی کابینہ نے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف سید حافظ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدہ سے نوازا ہے جو قابل تحسین ہے اور چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر اس عہدہ کے قابل تھے۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور صدر پاکستان آصف علی زرداری نے تقریب میں سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کی روایتی چھڑی پیش کی۔ حکمرانوں کو آگے بڑھنا چاہیے اور اس یکجہتی کو جو کہ جنگی حالات میں حاصل ہوئی برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے تمام سیاسی جماعتوں اور ورکروں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اس موقع پر میں حکمرانوں اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مخاطب ہوں یہ جنگ آپ نے جیتی ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن اس جنگ میں افواج پاکستان فضائیہ اور بحریہ نے بھی اپنا موثر کردار ادا کیا ہے جس طرح فیلڈ مارشل کا عہدہ دے کر سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اسی طرح فضائیہ اور بحریہ کے ہر سپاہی کو بھی سیلوٹ پیش کرتے ہوئے ان کے رینک میں اضافہ کیا جائے ان کی مراعات میں اضافہ کیا جائے اور جو تنخواہ اس وقت انہیں دی جا رہی ہیں اس میں اضافہ کیا جائے۔ ایسی تنخواہیں دیں کہ وہ بھی اپنے بچوں کو کہتے ہوئے سنیں کہ بچوں اللہ کی مہربانی سے ہماری تنخواہوں میں معقول اضافہ ہو گیا ہے۔ کچھ دن سے یہ بات سینٹر فیصل واوڈا مختلف ٹی وی ٹاک شوز میں کرتے ہوئے مجھے نظر آئے تو کچھ لوگوں نے ان پر یہ پھبتی کسی یہ اسٹیبلشمنٹ کی زبان بول رہے ہیں تو میں ان پھبتی کسنے والوں پر حیران ہوں کہ کیا فوج کی تنخواہ میں اضافہ کرنا یا مطالبہ کرنا جرم ہے میں یہ ضرور مطالبہ کرتا ہوں کہ آپ اگر خود خوشحال زندگی گزار رہے ہیں تو اپنے ان ساتھیوں کو جو کہ آپ کو رات کی نیند آرام سے سلاتے ہیں افواج پاکستان کے سپاہی کو بھی اپنی فیملی کو آرام کی نیند سلانے کے لیے اتنا کچھ دیں تاکہ وہ کسی کو بھی للچائی ہوئی نظر کی بجائے تحسین کی نگاہ سے دیکھیں۔
مسلح افواج کی تنخواہوں میں اضافہ کریں
09:39 AM, 25 May, 2025