اوپن اے آئی نے اپنی مقبول ویڈیو ایپ بند کر دی

07:14 PM, 25 Mar, 2026

کیلیفورنیا:  اوپن اے آئی نے اچانک اپنی مشہور ویڈیو جنریشن ایپ سورا کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ "ہم سورا کو الوداع کہہ رہے ہیں"، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ایپ اور اس سے جڑی API سروس کب مکمل طور پر بند ہو جائے گی اور اس اقدام کی اصل وجہ کیا ہے۔ کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ اس حوالے سے مزید معلومات جلد جاری کی جائیں گی۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق سورا ایپ اور API بند کرنے کا مقصد ٹیم کی توجہ جدید روبوٹکس تحقیق پر مرکوز کرنا ہے، جس سے حقیقی دنیا کے مسائل کے حل میں مدد مل سکے گی۔ یہ فیصلہ اوپن اے آئی کی طویل مدتی توسیعی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

سورا کی اچانک بندش صارفین کے لیے حیران کن ہے کیونکہ یہ ایپ چند ماہ قبل ہی متعارف کرائی گئی تھی اور ابتدا میں بہت مقبول رہی۔ تاہم وقت کے ساتھ اس کے ڈاؤن لوڈز میں کمی آئی اور کئی حلقوں نے تنقید کی کہ اس کا استعمال ڈیپ فیک ویڈیوز بنانے کے لیے ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اوپن اے آئی کا یہ اقدام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کمپنی اب صارفین کی ایپس سے زیادہ مستقبل کی تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں