کیلیفورنیا : گوگل میپس آج کے دور میں نئے ریسٹورینٹس، مشہور مقامات یا دیگر ضروری جگہیں تلاش کرنے کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے ذریعے آپ اپنے قریبی پیٹرول پمپس بھی آسانی سے ڈھونڈ سکتے ہیں؟
یہ خصوصیت خاص طور پر تب مددگار ثابت ہوتی ہے جب آپ سفر کے دوران گاڑی یا موٹرسائیکل میں ایندھن ختم ہونے کے قریب ہوں اور معلوم نہ ہو کہ قریبی پمپ کہاں واقع ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔ اپنے اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ڈیوائس میں گوگل میپس کھولیں، سرچ بار کے نیچے موجود آپشنز جیسے ہوم، ریسٹورینٹس وغیرہ کو سوائپ کریں اور گیس کے آپشن کو منتخب کریں۔
اس کے بعد آپ کے علاقے میں موجود تمام پیٹرول پمپس سرخ رنگ کے آئیکون کے ساتھ نقشے پر نظر آ جائیں گے۔ آپ یہاں سے یہ بھی جان سکتے ہیں کہ ہر پمپ کب کھلا رہتا ہے اور دیگر اہم معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
کسی بھی آئیکون پر ٹیپ کر کے مزید تفصیلات دیکھیں یا راستہ معلوم کریں کہ کس سمت سے جا کر پمپ تک پہنچا جا سکتا ہے۔ بعض ممالک میں یہاں پیٹرول کی قیمت بھی دیکھی جا سکتی ہے، لیکن پاکستان میں یہ فیچر ابھی دستیاب نہیں۔
یہ ایک انتہائی مفید اور وقت بچانے والا ٹول ہے، جس سے زیادہ تر صارفین ابھی تک لاعلم ہیں۔