کراچی: کراچی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ ایک بار پھر اس جانب مبذول ہوگئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 152 ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت بڑھ کر 4,565 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔
بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز 15,200 روپے اضافے کے ساتھ 4,79,262 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 13,031 روپے بڑھ کر 4,10,889 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، فی تولہ چاندی 370 روپے مہنگی ہو کر 7,824 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 317 روپے اضافے کے بعد 6,707 روپے کی سطح پر آگئی۔