کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے جارحانہ خریداری کے نتیجے میں انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
آج مارکیٹ میں ہونے والی سرگرمی کے چیدہ چیدہ نکات درج ذیل ہیں ۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار 767 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح تک جا پہنچا۔ محض ایک سیشن میں انڈیکس میں 1,801 پوائنٹس کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
گزشتہ کاروباری دن کا اختتام 1 لاکھ 53 ہزار 966 پوائنٹس پر ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج مارکیٹ نے بڑی چھلانگ لگائی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی : ہنڈرڈ انڈیکس 1801 پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ نئی بلند ترین سطح پر
12:45 PM, 25 Mar, 2026