حکومت نے بلاول بھٹو کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کی ذمہ داری سونپ دی

10:43 PM, 25 Mar, 2025

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ثالثی کو قبول کر لیا ہے۔ حکومت نے بلاول بھٹو کو اس بات چیت کا ذمہ دار بنا دیا ہے تاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی راہ ہموار کی جا سکے۔

گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورتحال پر فوری طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، اور تمام سیاسی جماعتوں کو قومی مفاد میں یکجا ہو کر اس معاملے پر بات چیت کرنی چاہیے۔ بلاول نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی دونوں حکومت اور اپوزیشن سے بات چیت کے لیے تیار ہے اور وہ جماعتیں جو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں، ان کو بھی مذاکرات میں شامل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو پی ٹی آئی کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیکا قانون کے غلط استعمال کے بارے میں بھی مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں