آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ میں ملکی قیادت کا تعزیتی اظہار

10:35 PM, 25 Mar, 2025

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے خود اپنی والدہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ کے دوران ملکی قیادت نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے دعا کی۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف بھی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچیں گے۔

مزیدخبریں