ای سی سی کا ریکوڈک منصوبے کو قومی اہمیت کا حامل قرار دینے کا فیصلہ

10:04 PM, 25 Mar, 2025

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ریکوڈک منصوبے کو نہ صرف ملکی اقتصادی ترقی بلکہ قومی ترقی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے اس کے لیے بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہوا، جس میں وزیر خزانہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں ریکوڈک منصوبے کی لاگت میں اضافے کی وجوہات اور مستقبل کے اقدامات پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

ای سی سی نے وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ کو ایک دوسرے کے ساتھ بہتر رابطہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریکوڈک منصوبے میں تمام اقدامات بروقت اور مؤثر طریقے سے مکمل کیے جائیں۔ اس کے علاوہ، ای سی سی نے اسکردو میں اسپورٹس بورڈ کی طرف سے کوچنگ سینٹر کی تعمیر کے لیے 20 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری بھی دی۔

مزیدخبریں