بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ جلد کیا جائے گا:وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری

08:42 PM, 25 Mar, 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ بہت جلد کیا جائے گا اور عوام کو اس کا فائدہ ملے گا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ یہ خبریں کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں کرے گی، حقیقت سے بہت دور ہیں۔ وزیرِ توانائی نے کہا کہ وزیرِ اعظم جلد ہی قوم کو خوش خبری دیں گے اور قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اعلان مناسب وقت پر کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے سوال پر ان کا جواب تھا کہ حکومت اپنے وعدوں پر قائم ہے اور ہم اپنی زبان کے پکے ہیں۔ ہم عوام کو جلد ریلیف فراہم کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے، جس کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں یوجائے گا۔

مزیدخبریں