سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی  کی گیارہویں کے طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری

07:06 PM, 25 Mar, 2025

کراچی:  سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے گیارہویں جماعت کے طلبا کے لیے گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی ہے۔ فزکس اور ریاضی کے مضامین میں طلبا کو 15 اضافی نمبرز دیے جائیں گے، جبکہ کیمسٹری میں 20 نمبرز گریس کے طور پر ملیں گے۔

کمیٹی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سالوں سے طلبا کی کامیابی کی شرح 47 فیصد سے کم رہی ہے اور اس بار نتائج میں کمی کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کتابوں کی تاخیر، امتحانی پرچوں کی مشکل نوعیت اور اساتذہ کے غیر مناسب طریقے سے کاپیاں چیک کرنے کے مسائل بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں آئی ٹی سیکشن کے ڈیٹا انٹری کے مسائل اور سافٹ ویئر کی اپڈیٹ کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا، اور کہا گیا کہ اساتذہ کی تربیت اور بورڈ کے اہم عہدوں پر تعیناتی کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں