سندھ کا پانی کبھی پنجاب کے لئے نہیں ہو سکتا اور نہ ہی پنجاب کو اس کا پانی مل سکتا ہے:عظمی بخاری

05:55 PM, 25 Mar, 2025

لاہور:  وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ہمارے کئی بار کی درخواستوں کے باوجود اجلاس میں شرکت نہیں کی گئی۔ انہوں نے بلاول بھٹو سے کہا کہ اگر وہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں لا سکتے ہیں تو ایسا کر کے دکھائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے اور اس کا حل مل کر نکالنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کا پانی کبھی پنجاب کے لئے نہیں ہو سکتا اور نہ ہی پنجاب کو اس کا پانی مل سکتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل محنت کر رہی ہیں اور 30 لاکھ خاندانوں تک رمضان پیکیج پہنچایا۔ پنجاب میں اگر کوئی کام نہیں کرے گا تو اسے اپنے عہدے سے ہٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو مفت ادویات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی، غربت، بیروزگاری اور تعلیم کے شعبے میں اہم اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی کے بچوں کی تعلیم پر توجہ دی جا رہی ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے 130 سال میں پہلی بار منیارٹی کارڈ متعارف کرایا ہے۔

مزیدخبریں