ایپوہ: رواں سال 2025 میں ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو نظر انداز کیے جانے پر ہاکی کی دنیا میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔ گزشتہ سال پاکستان نے اس ایونٹ کا فائنل کھیلا تھا اور سلور میڈل جیتا تھا، جسے قومی سطح پر سراہا گیا تھا۔
ایف آئی ایچ کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں، اور پی ایچ ایف ذرائع نے تصدیق کی کہ انہیں اس ایونٹ میں شرکت کے لیے کوئی دعوت موصول نہیں ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی جاپان، جو کہ گزشتہ برس فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا تھا، اس سال کے ایونٹ میں مدعو نہیں کی گئی۔
رواں سال 22 سے 29 نومبر تک ایپوہ میں ہونے والے اس ایونٹ میں بیلجیئم، کینیڈا، جرمنی، بھارت، آئرلینڈ اور ملائیشیا کی ٹیمیں مدعو کی گئی ہیں۔