جعفر ایکسپریس حملے کے سہولت کاروں کی گرفتاری، تحقیقات میں پیشرفت

04:10 PM, 25 Mar, 2025

کوئٹہ: سی ٹی ڈی (محکمہ انسداد دہشت گردی) نے جعفر ایکسپریس حملے کے 4 سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق، اس حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر حملہ آوروں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں کے اسلحہ اور کمیونیکیشن آلات کا فرانزک تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ مزید شواہد حاصل کیے جا سکیں۔ ہلاک حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس نادرا کو بھیجے گئے ہیں تاکہ ان کی شناخت کی جا سکے، جبکہ ان کے جسمانی اعضاء بھی فرانزک ایجنسی کو منتقل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 3 مارچ کو بی ایل اے کے دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو سبی کے قریب اغوا کر لیا تھا، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ پاکستانی فورسز کی بروقت کارروائی میں تمام 33 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ حملے میں 4 پاک فوج کے جوانوں سمیت 25 افراد شہید ہوئے۔

مزیدخبریں