پاپوا نیو گنی میں فیس بک بلاک: حکومت کا غلط معلومات کے خلاف ایک اور قدم

04:02 PM, 25 Mar, 2025

پاپوا نیو گنی کی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کو عارضی طور پر بلاک کر دیا ہے۔ یہ اقدام ملک میں نفرت انگیز تقریر، غلط معلومات اور فحش مواد کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، یہ پابندی ایک "آزمائشی" اقدام ہے جو انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت کی گئی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے "ذمہ دارانہ استعمال" کو فروغ دینا چاہتی ہے، تاہم اس فیصلے پر اپوزیشن اور دیگر اہم شخصیات کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آزادی اظہار پر قدغن ہے اور اس سے ملکی معیشت متاثر ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں