ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کا ’اسٹار آف پاکستان‘ ایوارڈ مل گیا

03:41 PM, 25 Mar, 2025

لندن :پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ’سٹار آف پاکستان‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ، افضل خان کی جانب سے جوبلی روم میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں دیا گیا۔

اس موقع پر برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر اور دیگر ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔ ہانیہ عامر نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد پارلیمنٹ کے باہر تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں۔ اداکارہ نے ایوارڈز تقریب کے دوران برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے خوشگوار ملاقاتیں کیں۔

یاد رہے کہ فروری 2025 میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو بھی اسی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ اس سے پہلے، ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو بھی گزشتہ سال برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ دیے جا چکے ہیں۔

مزیدخبریں