وفاقی وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا سے افغان طلبہ کا ڈیٹا طلب کر لیا

01:32 PM, 25 Mar, 2025

پشاور: وفاقی وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل نے خیبرپختونخوا کے سیکرٹری داخلہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں زیر تعلیم تمام افغان طلبہ کا مکمل ڈیٹا 27 مارچ تک فراہم کیا جائے۔

خط میں وزارت داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ وہ غیر ملکیوں کے متعلق ڈیش بورڈ کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے افغان طلبہ کا ریکارڈ درکار ہے۔

یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، اور غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو یکم اپریل سے ملک بدر کرنے کی وارننگ دی ہے۔

مزیدخبریں