اسرائیلی فوج کا غزہ کے ناصر ہسپتال پر حملہ، 16 افراد شہید

11:33 AM, 25 Mar, 2025

غزہ : اسرائیلی فوج نے غزہ کے ناصر اسپتال پر حملہ کر کے  16افراد کو شہید کر دیا، جن میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اسماعیل بھی شامل ہیں۔ حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیل نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اور ناصر اسپتال پر حملہ بھی اسی بمباری کا حصہ تھا۔ اس حملے کے نتیجے میں 16 افراد کی جانیں گئیں، اور اس میں حماس کے اہم رہنما اسماعیل کی شہادت نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا۔

یہ واقعہ اس جنگ کے دوران پیش آیا ہے جو 17 ماہ سے غزہ پر جاری ہے، اور اس عرصے میں اسرائیل کی کارروائیوں میں 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 17 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔ اس حملے نے ایک بار پھر عالمی برادری کی توجہ فلسطین کی موجودہ صورتحال پر مرکوز کر دی ہے اور اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں