وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

10:26 AM, 25 Mar, 2025

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے جو دن 11 بجے شروع ہوگا۔ اس اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی اور 12 اہم نکات پر غور کیا جائے گا۔

ایجنڈے میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ کے نئے ارکان کی تقرری کی منظوری شامل ہے۔ اس کے علاوہ، بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے ایک معاہدے پر دستخط، وزارت خارجہ اور ہنگری کے درمیان معاہدہ، اور ای-موبلٹی کے حوالے سے بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے ساتھ تعاون کے معاہدے کی بھی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات پر وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دے گی، اور وسل بلور پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن ایکٹ 2025 پر بھی بات کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

کابینہ کے اجلاس میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کے ذریعے اساتذہ اور محققین کی آمدنی پر ٹیکس چھوٹ کی بحالی اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

مزیدخبریں