آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

10:31 AM, 25 Mar, 2025

راولپنڈی : پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔  اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

اس غم کی گھڑی میں ہم سب جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللّٰہ انہیں صبر و حوصلہ دے۔ آمین۔

پاکستان کے مختلف رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں وہ آفیسر کے ساتھ ہیں اور مرحومہ کے لیے دعا گو ہیں۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر انہیں بہت دکھ پہنچا، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ آفیسر اور ان کے خاندان کو صبر دے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ والدین کا انتقال کبھی پورا نہیں ہو سکتا، اور اس دکھ کی گھڑی میں وہ جنرل عاصم منیر کے ساتھ ہیں۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ماں کا انتقال واقعی ایک بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے، اور اللہ تعالیٰ جنرل عاصم منیر کی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تمام سیاسی و سماجی رہنماؤں نے اس دکھ کی گھڑی میں جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کے ساتھ اپنی مکمل ہمدردی کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں