وینزویلا زلزلہ، پاکستانی قیادت کا اظہارِ افسوس، متاثرین سے یکجہتی کا اعلان

12:20 PM, 25 Jun, 2026

اسلام آباد: وینزویلا میں زلزلے سے ہونے والی تباہی پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے زلزلے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے وینزویلا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے زلزلے سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے متاثرہ انسانیت کے ساتھ ہمدردی اور تعاون عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

پاکستانی قیادت نے وینزویلا کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے دعا کی۔

مزیدخبریں