محرم الحرام کی مجالس ، ملک بھر میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت

09:53 AM, 25 Jun, 2026

اسلام آباد: 9 محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں مجالسِ عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان سمیت مختلف شہروں میں عزاداروں نے عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس میں شرکت کی اور جلوسوں میں حصہ لیا۔

محرم الحرام کے جلوسوں کی حفاظت کے لیے ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار مختلف مقامات پر تعینات ہیں جبکہ جلوس کے راستوں کی نگرانی کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل جاری ہے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے تاکہ محرم الحرام کے اجتماعات بخیر و عافیت مکمل ہو سکیں۔

مزیدخبریں