قائمہ کمیٹیاں ذاتی مفادات کے لیے استعمال نہیں ہوں گی، قانون کی پاسداری اولین ترجیح: اعظم نذیر تارڑ

04:51 PM, 25 Jun, 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ سٹینڈنگ کمیٹیاں سب ارکان کی مشترکہ کاوش سے بنائی گئی ہیں اور یہ کمیٹیاں پولیس کی تفتیش یا جیلوں میں اضافی سہولیات دینے کا اختیار نہیں رکھتیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کمیٹی کا ایجنڈا سنجیدہ نہ ہوا تو اسمبلی سیکرٹریٹ بھی کارروائی کرنے سے قاصر ہوگا۔

وزیر قانون نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کو ضمانت کی تاریخوں میں توسیع یا دیگر ذاتی مفادات کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے وزارت انسانی حقوق پر زور دیا کہ ان کے پاس کرپشن کیسز کی سزا معطلی یا جیلر کو ہدایات جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں، ورنہ وہ خود کارروائی کرتے۔

اعظم نذیر تارڑ نے مریم نواز کے کمرے کے دروازے توڑنے اور فریال تالپور کو عید سے قبل جیل بھیجنے کے حوالے سے سوالات اٹھائے اور کہا کہ قانون کے تحت ہر کسی کو یکساں سلوک کیا جائے گا۔

انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ آئندہ سنجیدہ تجاویز کے ساتھ آئیں اور قانون کی پاسداری کو مقدم رکھیں۔

مزیدخبریں