SCO اجلاس: خواجہ آصف بیجنگ پہنچ گئے، پاک-بھارت وزرائے دفاع کی ملاقات خارج از امکان

04:09 PM, 25 Jun, 2025

بیجنگ : وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع اجلاس میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے، جہاں وہ خطے میں امن، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر پاکستان کی بات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، تاہم پاک-بھارت وزرائے دفاع کی کوئی دو طرفہ ملاقات طے نہیں کی گئی۔ سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی کشیدگی اور سفارتی جمود کے باعث ایسی ملاقات ممکن نہیں۔

خواجہ آصف اجلاس کے دوران چین، روس، اور دیگر وسطی ایشیائی ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان کی دفاعی ترجیحات اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی، اقتصادی ترقی اور دفاعی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا ایک اہم پلیٹ فارم ہے،  چین، روس، پاکستان، بھارت، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان اس کاحصہ ہیں،

مزیدخبریں