کراچی: ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں ہفتہ کے روز سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 736 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 714 روپے مقرر ہوگئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 53 ڈالر تک پہنچ گئی۔