پیپر لیک سکینڈل:  وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا عہدے سے استعفیٰ

02:28 PM, 25 Jul, 2026

نئی دہلی:بھارت میں تعلیمی بدعنوانیوں اور پیپر لیک ہونے کے خلاف "جین زی"  کی طاقتور احتجاجی تحریک کے بعد  وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق، دھرمیندر پردھان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' پر اپنا استعفا عوام کے سامنے رکھا، جسے وزیراعظم نریندر مودی نے قبول کر لیا ہے۔
 حالیہ میڈیکل و تعلیمی امتحانات کے سوالیہ پرچے لیک ہونے پر ملک بھر کے نوجوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا۔
 نئی دہلی سمیت مختلف شہروں میں طلبہ نے طویل دھرنے دیے، جنہیں سبوتاژ کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے بہیمانہ تشدد اور طاقت کا استعمال کیا۔

مزیدخبریں