مری سے مظفر آباد تک گلاس ٹرین چلائیں گے، آزاد کشمیر کے شہروں کو لاہور جیسا بنائیں گے: مریم اورنگزیب

01:40 PM, 25 Jul, 2026

لاہور/مظفر آباد:پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمیشہ سے عوام کی امنگوں کی امین رہی ہے اور پارٹی ورکرز کا جوش و خروش قابلِ دید ہے۔

آزاد کشمیر میں اپنے دورے اور تقریر کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ خطے میں ترقیاتی عمل کو تیز کیا جائے گا، جس کے تحت مظفر آباد، میرپور اور کوٹلی کو لاہور کی طرز پر ترقی دی جائے گی اور مری سے مظفر آباد تک "گلاس ٹرین" بھی چلائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں جدید میڈیکل ڈسٹرکٹس اور کارڈیالوجی سینٹرز قائم کیے جائیں گے، جبکہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپس اور اسکالرشپس دی جائیں گی اور کوٹلی میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی "گرین بسیں" بھی جلد چلائی جائیں گی۔

مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جن جماعتوں سے اپنا کوڑا تک صاف نہیں ہوتا وہ آج عوام سے دعوے کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نواز شریف کے شیروں کا جذبہ کوئی نہیں خرید سکتا اور وہ کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے کیونکہ نواز شریف جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں۔

مزیدخبریں