لاہور:ملک بھر میں مون سون کا سلسلہ برقرار ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع ابر آلود رہے گا اور مختلف شہروں میں تیز بارش کا امکان ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
ادھر لاہور میں رات بھر وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوتی رہی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش کے بعد شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔