لاہور :محکمہ موسمیات نے 28 سے 31 جولائی تک ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
ماہرینِ موسمیات کے مطابق، جولائی کے آخر میں مون سون ہوائیں ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس سے اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ، 29 سے 31 جولائی تک بلوچستان اور 30 سے 31 جولائی کے دوران سندھ کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
28 سے 31 جولائی تک خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں بارش اور آندھی آنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔