کراچی کے 25 ٹاؤنز میں شہری سڑکوں پر پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم

05:13 PM, 25 Jul, 2025

کراچی:سندھ حکومت نے کراچی کے تمام 25 ٹاؤنز میں شہری سڑکوں پر پارکنگ فیس لینے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے اسے ختم کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ بلدیات کی جانب سے پارکنگ فیس ختم کرنے کی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے اور غیر قانونی فیس وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن مالی طور پر مستحکم ہونے کے باعث اب شہریوں کو مفت پارکنگ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ شہر کی مرکزی 46 سڑکوں پر پہلے ہی پارکنگ فیس ختم کی جا چکی ہے اور باقی علاقوں میں بھی جلد یہ عمل مکمل ہو جائے گا۔

مزیدخبریں