ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا اعلان شدہ سکواڈ

04:58 PM, 25 Jul, 2025

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان رہیں گے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم بھی ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہیں۔ پاکستان کی ٹیم 27 جولائی کو امریکہ روانہ ہو گی

ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

ون ڈے سکواڈ میں 16 کھلاڑی شامل ہیں جن میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث اور سفیان  ہیں۔

مزیدخبریں