گوگل کا نیا اے آئی فیچر، اب کپڑے آن لائن اپنے جسم پر آزما سکیں گے

04:53 PM, 25 Jul, 2025

کیلیفورنیا:گوگل نے ایک جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی فیچر متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے صارفین اب اپنے منتخب کردہ لباس کو ورچوئل طور پر اپنے جسم پر آزما سکیں گے۔

گوگل کے اس فیچر میں صارفین گوگل سرچ، گوگل شاپنگ یا گوگل امیجز پر کسی بھی لباس کی تلاش کے دوران ’ٹائی اِٹ آن‘ (Try It On) کا آپشن دیکھیں گے۔ اس آپشن پر کلک کر کے صارف اپنی تصویر اپلوڈ کرے گا، جس کے بعد وہ ورچوئل طور پر دیکھ سکے گا کہ لباس اس پر کیسا لگے گا۔

اس سے پہلے گوگل صرف ماڈلز پر کپڑوں کی جھلک دکھاتا تھا، لیکن نیا فیچر صارفین کو اپنی جسمانی تصویر پر کپڑے آزمانے کی سہولت دیتا ہے۔ 
گزشتہ ماہ گوگل نے ’ڈی او پی پی ایل‘ نامی ایک تجرباتی ایپ بھی لانچ کی تھی، جو کپڑوں کی ویڈیوز بناتی ہے تاکہ صارفین کو اندازہ ہو سکے کہ لباس حقیقت میں کس طرح لگے گا۔ یہ دونوں ٹیکنالوجیز جنریٹیو اے آئی کے ذریعے چلتی ہیں۔

تاہم، یہ فیچر فی الحال صرف امریکی صارفین کے لیے دستیاب ہے، لیکن توقع ہے کہ مستقبل میں اسے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ڑ

مزیدخبریں