راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی بروقت کارروائی ، خطرناک دہشت گرد گرفتار

11:15 AM, 25 Jul, 2025

راولپنڈی : راولپنڈی میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑی دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا انتہائی خطرناک دہشت گرد موسیٰ اسلحہ اور بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق، یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔ دہشت گرد راولپنڈی میں حساس مقامات کی ریکی مکمل کر چکا تھا اور حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

گرفتار دہشت گرد افغانستان میں کئی بار دہشت گردی کی تربیت لے چکا ہے اور فتنہ الخوارج کے ایک اہم کمانڈر سے مسلسل رابطے میں تھا۔ اس کے قبضے سے بارودی مواد، دستی بم، فیوز وائر، ڈیٹونیٹر، ریموٹ کنٹرول بٹن، پرائمہ کارڈ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ موسیٰ نے چند روز پہلے حساس مقامات کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کی تھیں۔

مزیدخبریں