لاہور : پاکستانی کرکٹ ٹیم بنگلا دیش کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز ہارنے کے بعد اب ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچ کھیلنے کے لیے امریکا روانہ ہوگی۔ ٹیم کا اسکواڈ دو حصوں میں ڈھاکہ سے دبئی جائے گا، جہاں سے وہ امریکا کے لیے پرواز کرے گی۔ پہلا گروپ کل رات اور دوسرا گروپ پرسوں دبئی پہنچے گا۔
ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچز 31 جولائی، 2 اگست اور 3 اگست کو فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں 2-1 سے شکست کھائی تھی۔