گلگت بلتستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی، 9 افراد جان سے گئے

11:32 AM, 25 Jul, 2025

گلگت : گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے نے شدید تباہی مچا دی ہے۔ گلگت سے لے کر غذر اور دیا مر تک ہر طرف پانی نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ کلاؤڈ برسٹ کے بعد اب تک 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ خاص طور پر تھگ بابوسر میں کئی گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئیں اور واٹر چینل روڈ سمیت کئی جگہوں پر بھی شدید نقصان ہوا ہے۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور جلد بحالی کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔ بابو سر ٹاپ پر گم ہونے والے پانچ سالہ عبدالہادی کی لاش مل گئی ہے اور اسے لودھراں روانہ کر دیا گیا ہے۔

لودھراں میں ڈاکٹر مشعل فاطمہ اور فہد اسلام کی نماز جنازہ ہوئی، جس میں سیاسی و سماجی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

چلاس کے تھور علاقے میں سیلاب کے باعث دو بچے بہہ گئے ہیں۔ دیامر کے ضلع تانگیر میں بھی سیلاب نے بازار، پاور ہاؤس اور رابطے کے نظام کو نقصان پہنچایا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر بھی متاثر ہوئے، اور پانی گھروں، دکانوں، کھیتوں اور قبرستان تک پہنچ گیا۔

مزیدخبریں