وطن عزیز کے روشن مستقبل کے لیے نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہے :ترجمان پاک فوج

10:31 AM, 25 Jul, 2025

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند اور ترقی کے لئے پُرعزم ملک ہے، اور ہماری قومی یکجہتی دشمنوں کو ہمیشہ مایوس کرے گی۔ لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی خصوصی ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی صرف پاک فوج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل وقت میں بغیر کسی مذہبی تفریق کے ایک مضبوط دیوار کی طرح متحد ہو کر دشمنوں کو شکست دیتی ہے۔ پاکستان میں مختلف مذاہب کے لوگ ایک ہی قومی نصب العین اور حب الوطنی کے تحت یکجان ہیں، اور یہی ہماری قوت ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے یہ بھی کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کی اصل طاقت ہے، اور دشمن کبھی بھی ہماری قومی یکجہتی کے سامنے کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے۔

ملاقات میں موجود طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا، جو پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔

مزیدخبریں