امریکہ میں طوفانی برفباری، ہزاروں پروازیں منسوخ اور بجلی کی بندش

01:14 PM, 25 Jan, 2026

میکسیکو:امریکہ کی متعدد ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں ہیں، جس کے باعث ملک بھر میں 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تقریباً 19 کروڑ افراد کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

مڈویسٹ، مڈ اٹلانٹک اور نیو میکسیکو سے ٹینیسی ویلی تک شدید برفباری، ژالہ باری اور موسلادھار بارش جاری ہے۔ طوفانی موسم کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو چکے ہیں، اور نیوجرسی میں پبلک ٹرانسپورٹ سروسز عارضی طور پر معطل ہیں۔

حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، حفاظتی ہدایات پر عمل اور ہنگامی صورت میں مقامی اداروں سے فوری رابطے کی ہدایت کی ہے۔ ریسکیو اور ایمرجنسی ادارے الرٹ رہ کر صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں