ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان، سلمان آغا کپتان

12:08 PM, 25 Jan, 2026

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت سلمان آغا کریں گے۔ اسکواڈ میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، فخر زمان، صائم ایوب، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔ حارث رؤف اس مرتبہ ٹیم میں شامل نہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا، جبکہ میگا ایونٹ 8 مارچ تک جاری رہے گا۔ سلیکشن کمیٹی کے مطابق ٹیم سری لنکا کی کنڈیشنز کے مطابق منتخب کی گئی ہے اور بابر اعظم اہم کردار ادا کریں گے۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ ٹیم اچھی تیاری کے ساتھ ورلڈکپ میں حصہ لے رہی ہے۔

مزیدخبریں