پیرا ٹریننگ سکول میں طالبات کے لیے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام

12:00 PM, 25 Jan, 2026

پشاور:خیبرپختونخوا کی طالبات کے لیے آئی ایس پی آر کے تحت ونٹر انٹرن شپ پروگرام جاری ہے۔ پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو تربیت فراہم کرنا، قومی جذبہ پیدا کرنا اور دفاعی شعبے کی اہمیت سے آگاہی دینا ہے۔

پروگرام میں مختلف جامعات کی طالبات نے سپیشل سروسز گروپ کے پیرا ٹریننگ سکول پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں پیراٹروپرز کی پیشہ ورانہ تربیت، استعمال ہونے والے آلات اور عملی مشقوں کی بریفنگ دی گئی۔

مزیدخبریں