باغ :بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔ آزادکشمیر کے ضلع باغ میں رابطہ سڑکیں بند رہیں، جبکہ مین شاہراہیں جزوی طور پر بحال کی گئی ہیں۔ گنگاچوٹی میں تین فٹ سے زائد برف باری ریکارڈ کی گئی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
دیربالا کے علاقے سفید چادر اوڑھ کر دلکش منظر پیش کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے سیاح بڑی تعداد میں وادی کا رخ کر رہے ہیں۔
بلوچستان میں بھی شدید برفباری سے درجہ حرارت منفی 12 ڈگری تک گر گیا ہے اور کئی علاقوں میں پانی جم گیا ہے۔