غزہ میں امن کے لیے پرامید، فلسطینی عوام کو حقوق ملیں گے:شہباز شریف

10:40 AM, 25 Jan, 2026

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جلد امن کے قیام کے لیے پرامید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو عزت و وقار کے ساتھ ان کے حقوق ملیں گے اور غزہ کی تعمیرِ نو بھی کی جائے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ڈیووس کا دورہ بہت کامیاب رہا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں