مینی ایپلس میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ، ایک اور شہری ہلاک، مظاہرے شدت اختیار کر گئے

09:57 AM, 25 Jan, 2026

منی سوٹا:امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینی ایپلس میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے ایک اور شہری کے ہلاک ہونے کے بعد حالات شدید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ واقعے کے خلاف بڑی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے۔

مظاہرین نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور وفاقی امیگریشن ایجنٹس کو ریاست سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین اور وفاقی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جبکہ حالات قابو میں رکھنے کے لیے شیلنگ بھی کی گئی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے منی سوٹا کے گورنر اور میئر مینی ایپلس پر بغاوت کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقامی قیادت کا ردعمل خطرناک ہے اور گورنر و میئر کی بیان بازی صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہے۔

مزیدخبریں