مغربی ہواؤں کے باعث آج سے منگل تک ملک بھر میں بارش اور برفباری متوقع

09:33 AM, 25 Jan, 2026

لاہور :محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج رات مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں آج سے منگل تک مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں آج اور کل بارش متوقع ہے جبکہ بلوچستان کے پہاڑی علاقوں کوئٹہ، زیارت، قلات اور چمن میں برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

بالائی سندھ کے علاقوں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش جبکہ بلند مقامات پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد، مری اور گلیات میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں