کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے ملاقات کی، جس میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں صوبے میں پارٹی کو متحرک کرنے اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے اہم امور زیرِ غور آئے۔
پارٹی چیئرمین اور شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر رہنماؤں نے بھی ملاقاتیں کیں۔ میئر کراچی نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور بلدیاتی مسائل پر بریفنگ دی۔ قیادت نے کراچی کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور بلدیاتی ڈھانچے کی بہتری کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ ملاقات میں دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور اپنی اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔
بلاول بھٹو کی سیاسی سرگرمیاں: قمر زمان کائرہ اور مرتضیٰ وہاب کی ملاقاتیں، پنجاب اور کراچی کے امور پر مشاورت
09:36 PM, 25 Feb, 2026