سندھ کی ترقی کے لیے وفاق اور صوبہ ایک پیج پر: وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کی اہم ملاقات

09:26 PM, 25 Feb, 2026

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں صوبے کے سیاسی و انتظامی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت کی گئی۔
 وزیراعظم نے واضح کیا کہ سندھ کی ترقی وفاق کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے وفاقی وزارتوں کو صوبائی حکومت کے ساتھ مشترکہ ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت کا کلیدی ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کی قیادت کا کردار ملکی استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے درمیان مسلسل رابطہ اور ہم آہنگی ہی معاشی اور قومی چیلنجز سے نمٹنے کا واحد راستہ ہے۔    

مزیدخبریں