چیٹ جی پی ٹی میں اب صارفین اپنی پسند کی شخصیت کے ساتھ چیٹ کر سکتے ہیں

08:30 PM, 25 Feb, 2026

کیلیفورنیا:  دنیا بھر میں کروڑوں لوگ روزانہ چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اب آپ اس میں سات مختلف شخصیات کا انتخاب کر کے اپنے تجربے کو ذاتی نوعیت دے سکتے ہیں؟

اوپن اے آئی نے نومبر 2025 میں چیٹ جی پی ٹی میں پرسنلائزیشن فیچر متعارف کروایا، جس سے صارفین اپنی پسند کے مطابق ایک مخصوص انداز کو فعال کر کے چیٹ بوٹ کے جواب دینے کے طرز کو بدل سکتے ہیں۔ اس فیچر سے چیٹ جی پی ٹی کی صلاحیتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آتی، بس بات کرنے کا انداز مختلف ہو جاتا ہے۔

فی الحال دستیاب سات شخصیات میں شامل ہیں: پروفیشنل، دوستانہ (Friendly)، صاف گو (Candid)، موثر (Efficient)، دلچسپ (Quirky)، نیرڈی، اور سینیکل (Cynical)۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی میں سیٹنگز پر جائیں، وہاں Personalization کے آپشن پر کلک کریں اور اپنی پسند کی شخصیت منتخب کریں۔ ایک بار منتخب کرنے کے بعد، آپ ہر شخصیت کو اضافی ہدایات دے کر جوابات کے انداز کو اپنی مرضی کے مطابق بنا سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر، اگر آپ چاہتے ہیں کہ ایک سوال کے دو مختلف جوابات ملیں تو دو الگ شخصیات کو فعال کر کے دونوں انداز میں جوابات حاصل کرنا ممکن ہے۔ یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے، حتیٰ کہ مفت اکاؤنٹ استعمال کرنے والے بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ بات چیت زیادہ دلچسپ اور ذاتی نوعیت کی ہو جاتی ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں